پاکستان ۱۹ ستمبر ۲۰۲۶

ریلیف اسکیم کے بجائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں، شاہد خاقان عباسی

کوئٹہ(ویب نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کو ریلیف اسکیم متعارف کرانے کے بجائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہیے تاکہ عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے۔ ان کے مطابق ریلیف اسکیموں میں شفافیت یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، تاہم سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور شہریوں کی زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران اسلام آباد میں کنٹینرز لگانے سے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔