کوئٹہ(ویب نیوز) سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں کرتے ہوئے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقوں گوارگو اور امین آباد میں کارروائی کے دوران 5 جبکہ چاغی کے سیاہ چنگ میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ علاقوں میں مزید کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔
