پاکستان ۱۹ ستمبر ۲۰۲۶

اسلام آباد ریڈ زون سیل کرنے کا عمل جاری، کنٹینرز ویلڈ کرکے راستے بند

کوئٹہ(ویب نیوز) وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ احتجاجی مارچ اور دھرنوں کے پیش نظر ریڈ زون کو سیل کرنے کا عمل جاری ہے۔ سرینا چوک سمیت مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے جارہے ہیں، جبکہ انہیں لوہے کی سلاخوں اور پتریوں کے ذریعے آپس میں ویلڈ کیا جارہا ہے تاکہ انہیں ہٹانا مشکل ہو۔ ذرائع کے مطابق ریڈ زون کے گرد کنٹینرز کی دیواریں قائم کرنے کے بعد ان کے پیچھے بھی مزید کنٹینرز رکھے جارہے ہیں، جبکہ مختلف داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی رکاوٹیں بڑھائی جارہی ہیں۔