پاکستان ۱۹ ستمبر ۲۰۲۶

27 ستمبر مارچ کی تیاری فول پروف ہے، پورا پاکستان بند کرنے کا منصوبہ ہے: شفیع جان

کوئٹہ(ویب نیوز) وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی توجہ 27 ستمبر کے مارچ پر ہے اور اس کے لیے تیاری مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف قانونی ٹیم ریویو پٹیشن پر مشاورت کر رہی ہے اور 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا کا قافلہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں اسلام آباد جائے گا۔ ان کے مطابق مارچ سے تین روز قبل بتایا جائے گا کہ اسلام آباد میں کہاں اور کیا کرنا ہے، جبکہ صوبے سے جانے والے قافلے کے لیے چار منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔ شفیع جان نے دعویٰ کیا کہ بڑے شہروں کی اہم شاہراہوں پر احتجاج کیا جائے گا اور پورا پاکستان بند کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کے لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت نہیں دی جا رہی۔