پاکستان ۱۹ ستمبر ۲۰۲۶

افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان رجیم کی ذمہ داری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

کوئٹہ(ویب نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی روکنا طالبان رجیم کی ذمہ داری ہے۔ عرب نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ افغان طالبان دوحہ معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کریں، بصورت دیگر پاکستان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ان کے مطابق 80 فیصد خودکش بمبار افغان ہیں۔ بلوچستان کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں اور ریاست کی پالیسی واضح ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ سعودی عرب کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے اور دونوں ممالک کی سیاسی و عسکری قیادت مسلسل رابطے میں ہے۔