مقامی ۳۱ اگست ۲۰۲۶

ہرنائی میں روٹی کے نئے نرخ مقرر، گرانفروشی کے خلاف کارروائی کا اعلان

ہرنائی (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) اسسٹنٹ کمشنر کھوسٹ اسرار احمد شاہوانی نے تندور ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے اجلاس میں آٹے کی قیمتوں کے تناظر میں روٹی کے نرخوں کا جائزہ لیا اور باہمی رضامندی سے نئے مناسب نرخ مقرر کیے۔ بعد ازاں انہوں نے مین بازار کا دورہ کرکے دکانوں، جنرل اسٹورز، سبزی، پھل اور گوشت کی دکانوں پر سرکاری نرخ ناموں کی موجودگی اور عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں اور مقررہ قیمت سے زائد وصولی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔