کوئٹہ (وېب نیوز)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا خواہاں ہے، تاہم اگر جنگ چھڑی تو کوئی فریق فاتح نہیں ہوگا۔ افریقی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جنگ نہیں چاہتا، لیکن کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ پوتن نے بحیرہ بالٹک میں جہاز رانی اور مواصلاتی راستوں میں رکاوٹوں کے ممکنہ خطرات پر بھی تشویش ظاہر کی۔
