تازہ ترین ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۶

یمن کا حوثیوں پر ایران کی مدد سے جدید اسلحہ حاصل کرنے کا الزام، عدن ایئرپورٹ حملوں کی مذمت کا مطالبہ

کوئٹہ (وېب نیوز)یمن کی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی حملوں کی مذمت اور شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ اقوام متحدہ میں یمن کے مستقل مندوب عبداللہ السعدی کے مطابق 28 اکتوبر کو ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ رواں ماہ کا چھٹا واقعہ تھا۔ یمنی حکومت نے الزام عائد کیا کہ حوثی جنگجو ایران کی مدد اور اسمگلنگ نیٹ ورکس کے ذریعے جدید ہتھیار حاصل کر رہے ہیں، جس سے بحیرہ احمر اور اہم بحری راستوں کو خطرات لاحق ہیں۔