کوئٹہ (وېب نیوز)سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ سنیچر کی صبح ملک کے تیل سے مالا مال مشرقی علاقے میں ایک ڈرون تباہ کر دیا گیا۔ یہ علاقہ سعودی عرب کا اہم معاشی مرکز ہے جہاں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر اور سعودی آرامکو کا صدر دفتر واقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں اس علاقے کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے۔
