مقامی ۳۱ اگست ۲۰۲۶

لورالائی، بی آئی ایس پی مراکز کا معائنہ، مستحقین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لورالائی (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مختلف مراکز اور برانچز کا دورہ کرکے انتظامی امور، مستحقین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور امدادی رقوم کی ادائیگی کے نظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مستحق خواتین اور دیگر شہریوں سے ملاقات کرکے مسائل دریافت کیے اور عملے کو ہدایت کی کہ بالخصوص خواتین اور بزرگوں کے لیے باعزت اور بہتر ماحول فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی ایک اہم فلاحی پروگرام ہے، اس لیے امدادی رقوم کی شفاف اور بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اور مستحقین کو غیر ضروری انتظار یا مشکلات کا سامنا نہ ہو۔