لورالائی (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرصدارت دسویں ریونیو اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس، بقایاجاتِ مال، سرکاری اراضی کے تحفظ اور ریونیو ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انکشاف ہوا کہ بعض سرکاری اراضی نجی افراد کے نام غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی تھی، جس پر تمام نشاندہی شدہ غیر قانونی الاٹمنٹس فوری طور پر منسوخ کردی گئیں جبکہ ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے بورڈ آف ریونیو سے رجوع کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری اراضی قومی اثاثہ ہے، اس کے تحفظ میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر قانونی قبضوں و اندراجات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔
