مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

سانحہ کوئلہ کان: بلوچستان لیبر فیڈریشن کا 34 کان کنوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس

کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان، چیئرمین حاجی بشیر احمد رند، سیکرٹری جنرل قاسم خان کاکڑ اور دیگر رہنماؤں نے سورنج کی کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 34 کان کنوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، شہدا کے ورثا کو مالی امداد، مستقل روزگار اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں، زخمی مزدوروں کو بہترین طبی علاج دیا جائے اور تمام کوئلہ کانوں میں بین الاقوامی معیار کے مطابق حفاظتی اقدامات، گیس مانیٹرنگ سسٹم اور حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔