کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس اور اطلاعاتی سیکرٹری حافظ عبدالغنی شہزاد نے سما نیوز کے صحافی مجیب خان اچکزئی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رہنماؤں نے مجیب خان اچکزئی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اعلامیے کے مطابق فاتحہ خوانی عبدالعزیز خان مسجد، حاجی غیبی روڈ، شالدرہ، دو حمام چوک کے قریب جاری ہے۔
