مقامی ۲ اگست ۲۰۲۶

بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے، جام کمال

کوئٹہ وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کی تقسیم ضرورت، آبادی، معاشی کردار اور پسماندگی کی بنیاد پر منصفانہ اور متوازن انداز میں کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض مخصوص اضلاع کو اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے دیے گئے جبکہ متعدد دیگر اضلاع پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے محروم رہے۔ ان کے مطابق بعض علاقوں میں عوامی نمائندوں کو نظر انداز کرکے غیر منتخب افراد کی سفارش پر منصوبے شامل کیے گئے، جو مناسب طرزِ عمل نہیں۔ جام کمال نے خبردار کیا کہ اس قسم کی غیر متوازن پالیسی موجودہ حساس صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے، اور وزیراعلیٰ بلوچستان، جو پوری اتحادی حکومت کی نمائندگی کرتے ہیں، انہیں صوبے کے تمام علاقوں کے ساتھ مساوی اور منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔