نصیرآباد(ویب نیوز) نصیرآباد کے علاقے نوتال میں پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار محمد رفیق سیال کی نماز جنازہ ڈیرہ مراد جمالی پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں ڈی آئی جی نصیرآباد کامران نواز پنجوتھا، پولیس کے اعلیٰ افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
