مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سردار اختر جان مینگل کے خلاف مقدمہ کالعدم قرار دے دیا

کوئٹہ(ویب نیوز) کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے خلاف درج دہشت گردی کا مقدمہ غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا۔ عدالت نے ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ دیا کہ متعلقہ ایف آئی آر قانونی تقاضوں پر پوری نہیں اترتی۔ فیصلے کے بعد ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت کے حکم سے ثابت ہوگیا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا تھا اور بی این پی ایسے مقدمات سے اپنی سیاسی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوگی۔