کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ نے امداد چوک پر قائم فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ کے خلاف دائر آئینی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ چیک پوسٹ فوری طور پر ختم کی جائے۔ یہ فیصلہ ایڈووکیٹ سید نذیر آغا کی درخواست پر دیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیک پوسٹ شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ فیصلے پر بلا تاخیر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
