مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان پولیس دہشت گردی کے خلاف پہلی دفاعی لائن ہے: آئی جی محمد طاہر

کوئٹہ(ویب نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ پہلی دفاعی لائن کا کردار ادا کر رہی ہے اور پولیس شہدا کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول کوئٹہ میں 20ویں بنیادی تربیتی کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 284 اہلکار، جن میں پہلی بار تین خواتین کانسٹیبلز بھی شامل تھیں، تربیت مکمل کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور جدید تربیت کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گی تاکہ نئے اہلکار صوبے میں امن و امان کے قیام میں مؤثر کردار ادا کریں۔