مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

چمن میں پولیس گشت بڑھا دیا گیا، غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف روزانہ کارروائیاں جاری

چمن(ویب نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اعتزاز عارف نے کہا ہے کہ چمن میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پولیس گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ حکومتی ہدایات کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے چمن پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات میں کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے عوام اور میڈیا کا تعاون انتہائی ضروری ہے اور منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون سے شہر کو مزید پرامن اور محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔