زیارت(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی زیارت پہنچ گئے، جہاں آل پارٹیز کی جانب سے ان کے دورے کے موقع پر شٹرڈاؤن ہڑتال اور یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا۔ ہڑتال کے باعث زیارت کے تمام تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہے، جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے، جبکہ علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
