کوټه (ویب نیوز)بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی ہدایت پر قلات کے علاقے خالق آباد کا مرکزی بازار ایک ہفتے کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا، جس کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ تاجروں اور شہریوں نے بازار کھلنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کاروبار کی بحالی سے عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی اور علاقے کی معاشی سرگرمیاں دوبارہ معمول پر آ جائیں گی۔ حکام کے مطابق وزیر داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو امن و امان برقرار رکھنے اور مؤثر سیکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
