مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان، سندھ سرحد پر دہشت گردی اور اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ ایکشن پلان تیار

کوټه (ویب نیوز)بلوچستان اور سندھ پولیس نے دونوں صوبوں کی سرحد پر دہشت گردی، اسمگلنگ، غیر قانونی نقل و حرکت اور جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ ایکشن پلان تیار کر لیا ہے۔ حب میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرحدی علاقوں میں نئی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، مشترکہ آپریشنز اور گشت کو وسعت دی جائے گی، انٹیلی جنس معلومات کا بروقت تبادلہ کیا جائے گا اور دہشت گردوں، اسمگلروں اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف مربوط کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و امان مزید مستحکم بنایا جا سکے۔