مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیچ میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کی

کوټه (ویب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کیچ میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتولین پورے پاکستان کے شہری تھے اور دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ روایات بے گناہ انسانوں کے قتل کی نہیں بلکہ عزت، مہمان نوازی اور بھائی چارے کی علامت ہیں، جبکہ دہشت گرد پاکستان کے امن، اتحاد اور ترقی کے دشمن ہیں اور ان کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ اس حملے کے ذمہ دار عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ریاست کی عملداری ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔