مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

معذور طالب علم رفیع اللہ کا ڈاکٹر بننے کا خواب حکومت بلوچستان کی ذمہ داری بن گیا

کوټه (ویب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جسمانی معذوری کے باوجود بلند حوصلے کا مظاہرہ کرنے والے طالب علم رفیع اللہ سے ملاقات کے دوران اعلان کیا کہ ان کے ڈاکٹر بننے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رفیع اللہ کی تعلیم، علاج، رہائش، وظائف اور دیگر ضروری اخراجات برداشت کرے گی اور ضرورت پڑنے پر ملک کے اندر یا بیرون ملک علاج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ رفیع اللہ نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کرنا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ نے ان کے عزم کو نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔