کوټه (ویب نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات سے متعلق اہم احکامات جاری کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن چوک کا موجودہ ٹریفک نظام برقرار رکھنے، زرغون روڈ سے تمام غیر قانونی تجاوزات، کیبنز، عارضی اسٹالز اور غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے سیف سٹی منصوبے کے تحت نئی سڑکوں کی بلا اجازت کھدائی روکنے، نکاسی آب کے نظام کے تحفظ، ٹریفک پولیس کی نفری پوری کرنے، سمنگلی روڈ کی اپ گریڈیشن اور کوئلہ پھاٹک ریلوے کراسنگ کی توسیع سمیت تمام متعلقہ اداروں کو عدالتی احکامات پر فوری اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
