مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ قیمتوں میں ردوبدل عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، پروفیسر حلیم صادق

کوټه (ویب نیوز)عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور معمولی کمی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے اور یہ عمل “سانپ سیڑھی کے کھیل” کی مانند بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش، زرعی شعبے اور روزمرہ استعمال کی تمام ضروری اشیا مہنگی ہو چکی ہیں، جس سے عام شہری، مزدور اور کم آمدنی والے طبقے شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عالمی منڈی کے مطابق شفاف انداز میں قیمتیں مقرر کر کے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔