مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

ضلع کچھی میں لوکل گورنمنٹ کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف، تحقیقات کا مطالبہ

کوټه (ویب نیوز)بولان کے ضلع کچھی میں لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز میں مالی بے ضابطگیوں اور پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے ایک افسر نے محکمہ تعلیم کے ایک چہارم درجے کے سرکاری ملازم کو لاکھوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹھیکے الاٹ کیے۔ سیاسی اور سماجی حلقوں نے اس اقدام کو شفافیت اور قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری، غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور اگر بے ضابطگیاں ثابت ہوں تو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔