کوټه (ویب نیوز)تربت میں ڈیوٹی کے دوران دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے میگنم سیکیورٹی سروسز کے گارڈ امجد بلوچ شدید مالی اور طبی مشکلات سے دوچار ہیں۔ ان کے بھائی الطاف حسین بلوچ کے مطابق امجد بلوچ نے حملے کے دوران بہادری سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور دیگر افراد کی جانیں بچاتے ہوئے زخمی ہوئے، تاہم کمپنی نے علاج اور مالی معاونت فراہم نہیں کی۔ انہوں نے حکومت پاکستان، وزیراعلیٰ بلوچستان اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، زخمی گارڈ کے علاج کے تمام اخراجات ادا کیے جائیں اور قانون کے مطابق انہیں واجب الادا معاوضہ اور دیگر مراعات فراہم کی جائیں۔
