مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

صوبائی وزیر خوراک نور محمد دمڑ مستعفی، آج پریس کانفرنس میں وجوہات بیان کریں گے

کوئٹہ (ویب نیوز): بلوچستان کے صوبائی وزیر خوراک نور محمد دمڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نور محمد دمڑ آج باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے استعفے کی وجوہات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے عوام کو آگاہ کریں گے۔ تاہم ان کے استعفے سے متعلق حکومت کی جانب سے تاحال باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔