مقامی ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

جعفرآباد پولیس نے سکھ برادری کی ڈکیتی کا معمہ حل کر لیا، چار ملزمان گرفتار

کوئٹہ(ویب نیوز) جعفرآباد پولیس نے سکھ برادری کی ایک دکان پر ہونے والی مسلح ڈکیتی کا معمہ حل کرتے ہوئے چار مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے لوٹی گئی نقد رقم، موبائل فون، بیٹریاں اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی جعفرآباد محمد معروف عثمان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر تفتیش کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ سکھ، ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کی جان، مال، کاروبار اور مذہبی آزادی کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔