کوئٹہ(ویب نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع اور شہروں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہے گا، جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر بھی جاری رہے گی۔ محکمہ کے مطابق سبی اور تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں 44، کوئٹہ اور چمن میں 39، قلات اور ژوب میں 35، زیارت میں 28، گوادر میں 34 اور جیوانی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
