مقامی ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

تربت کے درمکول پیدراک میں فائرنگ، تین افراد جاں بحق

تربت(ویب نیوز) تربت شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور درمکول پیدراک کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شاہ بیگ، امان اللہ اور الطاف حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔