کوئٹہ(ویب نیوز) کوئٹہ کے مصروف سریاب روڈ پر کسٹم چوک کے قریب کئی گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں، جن میں ایمبولینسیں، مریض، بزرگ، خواتین اور بچے بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری عملی اقدامات کیے جائیں، ٹریفک کی روانی بحال کی جائے اور شہریوں کو مزید مشکلات سے بچایا جائے۔
