کوئٹہ (ویب نیوز) بلوچستان پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ضلع زیارت میں تعینات 30 پولیس اہلکاروں نے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے، جس میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) زیارت عبدالمالک نے بھی اس خبر کی واضح تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی صورتحال موجود نہیں۔ بلوچستان پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ بیانات پر اعتماد کریں۔
