تازہ ترین ۳ اگست ۲۰۲۶

چہلم شہدائے کربلا کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

کوئٹہ(وېب نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شہدائے کربلا حضرت امام حسینؑ اور 72 شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ چہلم کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہیں گے۔