کوئٹہ(وېب نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 4 اگست 2026 سے ہوگا، قیمتوں میں کمی کا فیصلہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے تحت کیا گیا ہے۔
