کوئٹہ(وېب نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے جواب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے 153 رنز بنا لیے ہیں اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس میں جسٹن گریوز 73 اور روسٹن چیس 70 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ برینڈن کنگ نے 46، شائی ہوپ نے 29 اور عامر جینگو نے 26 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے آف اسپنر ساجد خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ محمد علی، عبید شاہ اور علی عثمان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 153 رنز بنا لیے ہیں جبکہ 2 وکٹیں گر چکی ہیں۔
