کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان سے ملک کے مختلف شہروں کے لیے ٹرین سروس دوسرے روز بھی معطل رہے گی، جس کے باعث آج کوئٹہ سے کوئی ٹرین روانہ نہیں ہوگی۔ پاکستان ریلویز کے مطابق ریلوے ٹریک پر جاری مرمتی کام کے باعث جعفر ایکسپریس کی پشاور روانگی منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو صرف جیکب آباد تک چلایا جائے گا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جائے گی اور مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان کیا جائے گا۔
