جھل مگسی (ویب نیوز) ضلع جھل مگسی میں ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد حساس مقامات کی نگرانی اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماضی کے حملوں کے تناظر میں سکیورٹی اداروں نے گشت میں اضافہ کر دیا ہے، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق جاری نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے بھی قبائلی افراد کو ہر وقت چوکس رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ عوام نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
