کوئٹہ (ویب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ سماعت کے موقع پر پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنما، وکلا اور کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی اور انہوں نے سردار اختر جان مینگل کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
