موسیٰ خیل (ویب نیوز)موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گزشتہ روز سے اب تک مزید تین جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مسلسل جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے جبکہ زلزلہ متاثرہ خاندان اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال خیمے، راشن اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث وہ سخت موسمی حالات میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت سے فوری امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
