تازہ ترین ۲۳ جون ۲۰۲۶

بلوچستان کے مسائل کا حل مذاکرات میں ہے، طاقت کے استعمال سے حالات مزید خراب ہوئے، قادر لونی

کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ عدلیہ کے غلط فیصلوں، حکمرانوں کے امتیازی سلوک اور ناانصافیوں کے باعث ریاستی رٹ کو چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان کے مسائل کو افہام و تفہیم اور سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے بجائے طاقت کا راستہ اختیار کیا گیا جس سے حالات مزید پیچیدہ ہوئے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں اور طاقت کے استعمال نے صوبے کو نقصان پہنچایا اور آج بھی بلوچستان ان نتائج کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے اور جمہوری اداروں کو بااختیار بنایا جائے۔