تازہ ترین ۲۳ جون ۲۰۲۶

ہوشاب میں ایف سی بلوچستان کی بڑی کامیابی، 7 دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

کیچ (ویب نیوز) فرنٹیئر کور بلوچستان (ساوتھ) نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن شروع کیا گیا، جس کے دوران پہاڑی علاقے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں، تخریبی کارروائیوں اور سرکاری و نجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس کارروائی بھی مکمل کی گئی۔کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، راکٹ لانچر، دستی بم اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، جسے مستقبل میں ممکنہ دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔