کوئٹہ (ویب نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں جاری مذاکرات کے دوران پیش آنے والے ایک مختصر سفارتی لمحے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں قطر کے وزیرِ اعظم کو پاکستانی وزیرِ اعظم سے پُرجوش انداز میں مصافحہ اور معانقہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے قریب موجود امریکی نائب صدر سے وہ بظاہر ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ اس منظر کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں، تاہم واقعے کے حوالے سے قطر، امریکا یا مذاکراتی وفود کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ مختصر ویڈیوز کی بنیاد پر حتمی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہو سکتا ہے۔
