مقامی ۳۱ مئی ۲۰۲۶

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب، عوام حکومتی اقدامات میں تعاون کریں: گورنر شیخ جعفر مندوخیل

کوئٹہ (صداقت نیوز)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر بہتر ہے بلکہ آج صوبے میں حالات تشویشناک ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے کارروائیاں کر رہی ہے، اس لیے عوام بھی حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ صوبے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔