تازہ ترین ۳۱ مئی ۲۰۲۶

ہُرمُز سے گزرنے والے جہازوں پر عارضی ٹول ٹیکس قابلِ قبول، قطر

کوئٹہ(صداقت نیوز)قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہُرمُز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر عارضی ٹول ٹیکس مخصوص حالات میں قابلِ قبول ہوسکتا ہے، تاہم مستقل بنیادوں پر اس کی وصولی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالے گی جو ناقابلِ قبول ہے۔ سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایران بارودی سرنگوں کی صفائی یا بحری سلامتی جیسے امور کے لیے محدود مدت تک فیس وصول کرے تو اس پر بات ہوسکتی ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اعلان کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں متعدد تجارتی جہاز آبنائے ہُرمُز عبور کرچکے ہیں۔