تازہ ترین ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۶

امریکہ نے مہم جوئی کی تو جنگ کا دائرہ وسیع ہو جائے گا، ایرانی فوج کے ترجمان

کوئٹہ (وېب نیوز)ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ نے ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو جنگ کا دائرہ وسیع ہو جائے گا۔ سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اپنی جنگی تیاریوں کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے اور کسی بھی نئی امریکی کارروائی کے نتیجے میں تنازع پورے خطے تک پھیل سکتا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوحہ میں ایران امریکہ مذاکرات کی بحالی کے لیے قطری ثالثوں کی کوششیں جاری ہیں۔