تازہ ترین ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۶

اوگرا کی مقررہ قیمت 294 روپے فی کلو، مارکیٹ میں ایل پی جی 580 روپے سے زائد میں فروخت

کوئٹہ (وېب نیوز)اوگرا نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت 294 روپے فی کلو مقرر کی ہے، تاہم ملک کے مختلف شہروں میں یہ گیس 580 روپے سے زائد فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق 11.8 کلوگرام سلنڈر کی اوسط قیمت 6264 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کوئٹہ میں یہی سلنڈر 6700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اوگرا کے مطابق درآمدی رسد میں تعطل اور ایران سے سپلائی متاثر ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔