تازہ ترین ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۶

دوحہ میں پیش رفت، ایران اور امریکہ کے براہِ راست مذاکرات کی بحالی کا امکان

کوئٹہ (وېب نیوز)العربی الجدید کے مطابق دوحہ میں ایرانی نمائندوں اور قطری ثالثوں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد ایران اور امریکہ کے براہِ راست مذاکرات بحال ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی وفد بھی مذاکرات کے لیے دوحہ پہنچ سکتا ہے۔ ایگزیوس کے مطابق قطری ثالث وائٹ ہاؤس سے مسلسل رابطے میں ہیں، تاہم اس پیش رفت کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔