کوئٹہ (وېب نیوز)بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نئی دہلی میں ٹیلی ویژن صحافی ندھی رازدان سے شادی کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق شادی جمعے کو خصوصی قانون کے تحت انجام پائی، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد بطور گواہ شریک ہوئے۔ عمر عبداللہ کی پہلی شادی رواں سال جولائی میں باہمی تصفیے کے بعد ختم ہوئی تھی، جبکہ ندھی رازدان کی بھی یہ دوسری شادی ہے۔
